یو ای ٹی لاہور میں بے ضابطگیاں‘ 5 سال کا آڈٹ کیا جائیگا
لاہور (کامرس رپورٹر) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور میں مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا۔ آڈیٹر جنرل پاکستان انجینئرنگ یونیورسٹی کا پانچ سال کا آڈٹ کرے گا۔ وزیراعلیٰ انسپکشن ٹیم کی انکوائری کے بعد مزید انکوائری کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ انسپکشن ٹیم نے آڈیٹر جنرل سے انکوائری کی سفارش کی تھی۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن نے آڈیٹر جنرل کو خط لکھ دیا۔ مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ انکوائری کی رپورٹ ہائر ایجوکیشن کمیشن کو دی جائے۔