• news

چین جمہوریت آزادی کیلئے سب سے خطرہ،امریکی دعوی واشنگٹن بڑھتی عملداری سے خوفزدہ بیجنگ

واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکہ کے ڈائریکٹر جنرل آف انٹیلی جنس رٹ کلف نے کہا ہے کہ جنگ عظیم دوئم کے بعد سے جمہوریت اور آزادی کیلئے سب سے بڑا خطرہ چین ہے۔ وال سٹریٹ جرنل میں شائع ہونے والے اپنے کالم  میں امریکہ کے ڈائریکٹر جنرل برائے انٹیلی جنس جان رٹ کلف نے چین کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ چین امریکہ اور بقیہ تمام ممالک پر اقتصادی، فوجی اور تکنیکی طور پر غلبہ حاصل کرنے کا خواہشمند ہے ۔ جان رٹ کلف نے مزید لکھا کہ چین کی اقتصادی پالیسی سہہ جہتی چرانا، نقل تیار کرنا اور پھر اصل کی جگہ نقل کو عام کرنا ہے۔ اسی طرح چین نے اپنے ہی ملک میں جمہوریت اور آزادی اظہار رائے پر پابندی لگا رکھی ہے۔ دوری جانب امریکہ میں چینی سفارتخانے نے کالم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ رٹ کلف کا کالم حقائق کو مسخ کرنے والا تھا جس میں سرد جنگ میں گھری ہوئی ذہنیت صاف عیاں تھی ۔ واضح رہے کہ رٹ کلف صدر ٹرمپ کے معتمد خاص ہیں اور رواں برس ہی ڈائریکٹر جنرل انٹیلی جنس کا عہدہ سنبھالا ہے جس کے بعد سے چین اور امریکہ کے درمیان پہلے سے موجود تناؤ میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ چین نے امریکی الزام کو مسترد کر تے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن دنیا میں بیجنگ کی بڑھتی ہوئی عملداری سے خوفزدہ ہے۔

ای پیپر-دی نیشن