• news

کرپشن کے مہاراجوں کا خراب معیشت کا بیانیہ دفن ہوگیا: شہباز گل

اسلام آبا (صباح نیوز)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے کہا ہے کہ کرپشن کے مہاراجوں کا خراب معیشت کا بیانیہ دفن ہو گیا ، اب بیماری اور مکاری کی سیاست ہی اپوزیشن کا مقدر ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے ایک پیغام میں شہباز گل کا کہنا تھا کہ گذشتہ ماہ ٹیکسٹائل سیکٹر کی برآمدات میں 20 فیصد ہوا جبکہ فارماسوٹیکل اشیا کی برآمدات میں بھی 20 فیصد اضافہ ہوا۔انہوں نے کہا کہ ایک ماہ میں سرجیکل اشیا 11 جبکہ خواتین گارمنٹس 4 فیصد سے زائد برآمد ہوئے، معاون خصوصی نے تحریر کیا کہ اب بیماری اور مکاری کی سیاست ہی اپوزیشن کا مقدر ہے۔

ای پیپر-دی نیشن