• news

کعبہ کو روزانہ 10 بار سینیٹائز اور معطر کیا جاتا ہے:ادارہ امور حرمین شریفین

مکہ المکرمہ(اے پی پی): ادارہ امور حرمین شریفین کی جانب سے کعبہ شریف کی عمارت سمیت حجر اسود کو روزانہ 10 بار سینیٹائزکرنے کے بعد مخصوص خوشبو سے مہکایا جاتا ہے۔عرب ذرائع ابلاغ سے بات  کرتے ہوئے ادارہ امور حرمین  کے ترجمان  نے بتایا کہ  کعبہ شریف کی عمارت  کو روزانہ 10 بار سینیٹائزکرنے کے بعد مخصوص خوشبو سے مہکانے کے لیے 40 کارکن مقرر ہیں۔انہوں نے بتایا کہ کعبہ کی عمارت کے مخصوص حصے جن میں حجر اسود، رکن یمانی، ملتزم کعبہ کا دروازہ اور حطیم  کی دیوار پر لگے خصوصی فانوسوں سمیت حجر اسود کے گرد لگے چاندی کے فریم کو  یومیہ بنیادوں پر دس بار  جراثیم کش ادویات سے صفائی کے بعد مخصوص خوشبو سے معطر کیا جاتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن