بنگلہ دیش کا ایک لاکھ پناہ گزینوں کو دور دراز جزیرے پر منتقل کرنیکا فیصلہ
ڈھاکہ (نوائے وقت رپورٹ) بنگلہ دیش نے ایک لاکھ پناہ گزینوں کو خلیج بنگال کے دور دراز جزیرے پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بندرہ گاہ سے 16 سو سے زائد روہنگیا افراد کو جزیرے کی طرف روانہ کر دیا گیا۔ انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ پناہ گزینوں کو ان کی مرضی کیخلاف بھیجا جا رہا ہے۔