فردوس عاشق اعوان نے ایک ہی پنچ سے 8 اینٹیں توڑ دیں،پی ڈی ایم کو مکا مارا، صحافی کے سوال پر جواب
لاہور ( این این آئی) خصوصی بچوں کیلئے منعقدہ تقریب میں معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مارشل آرٹ کا بھی مظاہرہ کیا ۔ فردوس عاشق اعوان نے ایک ہی مکے میں آٹھ بریکس توڑ کر خوب داد سمیٹی۔ جب صحافی نے سوال کیا آپ نے کس کو مکا مارا تو فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ میں نے پی ڈی ایم کو مکا مارا ہے جو عوام کوکورونا کے آگے دھکیل رہے ہیں۔