• news

  انڈس سویلائیزیشن ارضِ پاکستان  کا تاج ہے، بلاول  ٹوپی‘ اجرک  ڈے آج منایا جائیگا 

    اسلام آباد+سکھر (نمائندہ خصوصی +اے پی پی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ انڈس سویلائیزیشن ارضِ پاکستان کا تاج ہے، اور یومِ ثقافتِ سندھ ہم آہنگی و بھائے چارے کا پیغام ہے۔ یوم ثقافتِ سندھ کے موقعے پر جاری کردہ اپنے پیغام میں پی پی پی چیئرمین نے  انہوں نے کہا کہ آج کا دن واقعتاً نوجوانوں کا دن ہے، جو اِس سرزمین کی عظیم ثقافت و تہذیب کے وارث و امین ہیں۔بلاول بھٹو زرداری نے زور دیا کہ یہ دن وادیِ مہران کی موسیقی و ڈانس جیسے قدیم  فنون کے ساتھ ساتھ لذیذ کھانوں کو نئی جِلا بخشنے کا موجب بنا ہے، لیکن اس کے ساتھ ساتھ ہمیں دنیا سے یہ سیکھنے کی بھی ضرورت ہے کہ انہوں نے اِس طرح کی سرگرمیوں کو اپنی معاشرتی و معاشی نمو کے لیئے پلیٹفارم کیسے بنایا۔ انہوں نے اِس طرح کی سرگرمیوں کو اقوامِ متحدہ کی جانب سے منائے جانے والے دنوں کی طرز پر ہر سال ایک نئے نعرے یا تھیم سے منسلک کرناے کی بھی تجویز دی ہے۔پی پی پی چیئرمین نے کہا مختلف ثقافتوں، مذاہب، اور رنگ و نسل کے لوگوں کا رواداری و امن کے ساتھ جینے کا نام دورِ جدید ہے۔ سندھی ثقافت کا قومی دن ٹوپی اجرک ڈے آج 6 دسمبر کو منایا جا رہا ہے صوبائی حکومت کی جانب سے سرکاری سطح پر ثقافتی تقاریب کا اہتمام کیا جائیگا۔ سندھ کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں ریلیاں نکالی جا رہی ہیں لوگ اس  دن کو ثقافتی  عید تہوار کے طور پر مناتے ہیں ۔

ای پیپر-دی نیشن