• news

اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپوں میں 13سالہ فلسطینی نوجوان شہید 

رملہ (نوائے وقت رپورٹ) مظاہرے کے دوران اسرائیلی فوج  کے ساتھ جھڑپوں میں فلسطینی نوجوان شہید ہو گیا۔ مغربی کنارے میں احتجاجی مظاہرے کے دوران اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپوں میں ایک فلسطینی نوجوان تیرہ سالہ علی ایمن نصر  ابو عالیہ گولی لگنے سے زخمی ہو گیا اور زخموں کی تاب ن  لاتے ہوئے چل بسا۔ فلسطینی حکام کا الزام ہے کہ مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے اسرائیلی فوج نے طاقت کا بے جا استعمال کیا۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج نے  کا مظاہرین نے پتھرائو کیا تھا جس کے ردعمل میں فوج کو کارروائی کرنا پڑی۔ یہ واقعہ رملہ کے علاقے المیغر میں پیش آیا جو اسرائیلی آباد کاروں کی آبادی کے کافی قریب ہے اور اسے فلسطینیوں کی طرف سے مظاہروں کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن