• news

ترکی سے غیر قانونی طور پر مقیم 22 پاکستانی شہریوں کو ڈی پورٹ کر دیا

 اسلام آباد (نیوز رپورٹر)ترکی سے غیر قانونی طور پر مقیم 22 پاکستانی شہریوں کو ڈی پورٹ کر دیا گیا ہے۔امیگریشن ذرائع نے بتایا ہے بے دخل کیے گئے ان 22 پاکستانی شہریوں کو ترک پرواز کے ذریعے استنبول سے اسلام آباد ایئر پورٹ پہنچایا گیا۔امیگریشن ذرائع کمے مطابق 11 افراد کو امیگریشن اہلکاروں نے پوچھ گچھ کے بعد گھر جانے کی اجازت دے دی ہے۔امیگریشن ذرائع نے بتایا کہ 11 افراد کو ایف آئی اے کے انسدادِ انسانی سمگلنگ سیل منتقل کر دیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن