• news

پھولنگر: روٹھی بیوی منانے میں ناکامی پر باپ نے 5بچوں کو نہر میں پھینک کر مارڈالا

پتوکی/ پھولنگر/جمبر (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگاران)  میاں بیوی کے جھگڑے کا المناک انجام ،سنگدل باپ نے اپنے 5 کمسن بچوں کو جمبر نہر میں پھینک دیا دو کی نعشیں نکال لی گئیں 3 کی تلاش جاری اٹاری ورک کا رہائشی  ابراہیم سلطان ٹاؤن رائیونڈ روڈ لاہور میں رہائش پذیر تھا اور رکشہ چلا کر اہل خانہ کی کفالت کر رہا تھا اس کا  بیوی سے اکثر جھگڑا رہتا تھا ابراہیم کے بڑے بھائی امجد کے مطابق کچھ عرصہ قبل اس کی  بیوی  لڑائی کے بعد اپنے میکے جمبر آگئی وہ بچوں کے اصرار پر انھیں ملانے صبح جمبر پہنچا اور بعد ازاں اپنے 5 بچوں 10 سالہ نادیہ، 8سالہ زین، 6سالہ نتاشا، 5 سالہ نفیسہ، 2 سالہ احمد کو جمبر بی ایس لنک پل سے نہر میں پھینک دیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق 6 سالہ نتاشا اور 2 سالہ احمد کی نعشیں نکال لی گئیں۔ پھولنگر سے نامہ نگار کے مطابق دو نعشوں چکوکی کے مقام سے نکال لیا گیا ملزم ابراہیم کو تھانہ پھولنگر صدر پولیس نے موقع  سے گرفتار کر لیا ہے واقعے کے بعد ڈی پی او قصور ڈی ایس پی سرکل پتوکی موقع پر پہنچ گئے ادھر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اس افسوسناک واقعہ پر نوٹس لیتے ہوئے کمشنر لاہور ڈپٹی کمشنر منظر جاوید علی ڈی پی او قصور عمران کشور سے رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔جمبر  سے نامہ نگار کے مطابق ملزم نے  پولیس کو اپنے بیان میں بتایا کہ میری بیوی کے کسی کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے جس پر میری بیوی ناراض ہو کر اپنے میکے چلی گئی  آج میں اس کو منانے گیا تو اس نے ساتھ چلنے سے انکار کر دیا جس پر طیش میں آ کر میں نے بچوں کو اپنے ساتھ رکشے پر بٹھایا اور جمبر نہر میں پھینک دیا۔

ای پیپر-دی نیشن