• news

مریم نواز، بینظیر بننا چاہتی ہیں، اپوزیشن استعفے دیگی تو الیکشن کرادینگے: شبلی فراز

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ عوامی اداروں سے جوڑنے والا سٹیزن پورٹل تحفہ ہے۔ عمران خان نے شکایت کے ازالے کیلئے رسائی دیکر دل جیت لئے ایک لاکھ ستر ہزار بیرون ملک مقیم پاکستانی سٹیزن پورٹل پر رجسٹرڈ ہیں۔ وزیراعظم خود شکایات کے ازالے کی نگرانی کرتے ہیں۔ عوام کو طاقتور اور بااختیار بنانا وزیراعظم عمران خان کا نصب العین ہے۔ دفاتر کے چکر لگائے بغیر کوئی بھی شہری اپنا مسئلہ متعلقہ محکمہ کے ساتھ اٹھا سکتا ہے۔ سینیٹر شبلی فراز نے دعویٰ کیا اپوزیشن کا بیانیہ بری طرح ناکام ہو چکا ہے۔ مریم نواز‘ بے نظیر بھٹو بننا چاہتی ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق شبلی فراز نے کہا کہ نواز شریف کا  ہر غیر جمہوری کام میں مرکزی کردار  ہے۔ نواز شریف کی گزشتہ چالیس سالہ سیاست غیر جمہوری اقدامات پرمبنی ہے۔ پیپلز پارٹی قومی جماعت ہے۔ علاقائی جماعت بن کر رہ گئی ہے۔ مولانا فضل الرحمان کو ڈی آئی خان کے لوگوں نے مسترد کیا ہے گزشتہ سال بھی اپنے اتحادیوں کے ہاتھوں دھوکہ کھا چکے ہیں کرونا کی دوسری لہر نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی سمارٹ لاک ڈاؤن پالیسی کو دنیا نے سراہا ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے کہا اپوزیشن حکومت پر دبائو ڈالنے میں نا کام رہی،پی ڈی ایم کی تین جماعتوں پر کرپشن کے سنگین الزامات ہیں ،اس لئے استعفے دینا آسان نہیں،اپوزیشن میں اتنی اخلاقیات نہیں کہ استعفے دے،اپوزیشن ارکان استعفے دیں گے تو الیکشن کرا دینگے،استعفے دینا مشکل اور الیکشن کرانا آسان ہے ،جلسے ،جلوس اور دھرنے دینا ہم سے زیادہ بہتر کوئی نہیں جانتا،پی آئی اے کے پاس فریٹ اور اخلاقی قوت ہے،وزیر اعظم نے اسلامو فوبیا کا معاملہ دنیا کے سامنے اٹھایا،11پارٹیوں کا جتھ عوام کی صحت خطرے میں ڈال رہا ہے، حالات نارمل نہیں ،جلسوں سے لوگوں کی زندگیوں کو خطرہ ہے،اپوزیشن رہنما کرونا سے  متعلق مضحکہ خیز بیا نات دے رہے ، عوام دشمنی پر عمل پیرا ہیں،احتساب کے خوف سے اپوزیشن جماعتیں اکٹھی ہیں ،اپوزیشن کو آئین تب یاد آتا ہے جب اقتدار نہیں ملتا۔

ای پیپر-دی نیشن