• news

لاڑکانہ میں آوارہ کتوں کے حملے جاری، 12 افراد لہولہان

لاڑکانہ(بیورو رپورٹ) لاڑکانہ شہر اور گرد و نواح میں آورہ کتوں نے مزید 7 بچوں اور ایک خاتون سمیت 12 افراد کو کاٹ کر زخمی کردیا جن میں ایک سالہ احسان، 3 سالہ محمد حسن، 5 سالہ عبیلا، نوشاد، 10 سالہ مہوش، سید اسلم، 13 سالہ عبدالرئوف، 15 سالہ شوکت علی، عدنان، مبین، 22 سالہ غلام سرور، 26 سالہ خلیل، 34 سالہ مشتاق، 38 سالہ خاتون مختیاران اور 42 سالہ محرم شامل ہیں جنہیں ورثائے کی جانب سے زخمی حالت میں چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات میں قائم اینٹی ربیز ویکسین سینٹر منتقل کیا گیا جہاں تمام متاثرین کو سگ گزیدگی کی ویکسین دے کر گھر بھیج دیا گیا، سینٹر انتظامیہ کے مطابق آوارہ کتوں کے کاٹنے سے زخمی افراد کا تعلق لاڑکانہ شہر اور گرد و نواح سے ہے، تمام متاثرین کو ویکسین اور ضروری علاج دے کر گھر بھیج دیا گیا ہے۔    ذرائع کے مطابق انتظامیہ نے کتوں کے خاتمے کیلئے اقدامات نہیں کئے گئے۔

ای پیپر-دی نیشن