• news

دارالامان شیخوپورہ کے ڈرائیور کی ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر کو دھمکیاں‘ اند جانے سے روک دیا

شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) دارالامان شیخوپورہ کا ڈرائیور ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر پر بھاری‘ دارالامان میں جاری بدعنوانیوں کی شکایات پر ڈی ڈی سوشل ویلفیئر  ناصر عباس دارالامان پہنچے تو نہ صرف اندر داخل ہونے سے روکتے ہوئے دھمکیاںدیںبلکہ ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ کو درخواست دلوا کر الزامات لگوا دئیے، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ناصر عباس کا موقف سامنے آیا تو دارالامان میں بھرتی ڈرائیور کے بارے میں حقائق سامنے آگئے یہ قبل ازیں بھی کئی افسرز و ملازمین کو بلیک میل کرنے سمیت انکے خلاف بے بنیاد الزامات کے تحت کارروائی کراچکے ہیں۔ دارالامان کے ذرائع نے الزامات کی تصدیق نہ کی ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر شیخوپورہ ناصر عباس نے الزام لگایاکہ دارالامان میں غیر قانونی سرگرمیوں کی شکایات پر وزٹ کیا مگر عبدالطیف کاوش نے مرضی کے رکھے گئے گارڈز کے ذریعے اندر داخل نہ ہونے دیا الٹا میرے خلاف بے بنیاد الزامات کے تحت ڈی سی شیخوپورہ کو شکایت کردی۔

ای پیپر-دی نیشن