محمد شفیق پاکستان ہینڈ بال فیڈریشن کے بلا مقابلہ صدر منتخب
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان ہینڈ بال فیڈریشن کے جنرل کونسل اجلاس میں اگلی چار سالہ مدت کیلئے عہدیداران کا چناو مکمل کر لیا گیا ہے جس کے مطابق محمد شفیق بلا مقابلہ صدر کے عہدہ پر منتخب ہو گئے ہیں۔ فیصل آبادمیں ہونے والے جنرل کونسل اجلاس میں بلا مقابلہ منتخب ہونے والے عہدیداران میں محمد شفیق صدر، آمنہ تنویر، اطہر اسماعیل امجد، احمد علی خان، محمد عامر، بہرے کرم نائب صدور‘ جاوید اقبال سیکرٹری جنرل، ثقلین کوثر، شعیب شفیق اور سہیل احمد خان ایسوسی ایٹ سیکرٹریز۔ محمد حنیف خزانچی کے عہدہ پر منتخب ہوئے۔ ایگزیکٹو ممبران کا بھی اعلان کیا گیا جس میں ریلویز، ایچ ای سی، اسلام آباد، ویمن ایسوسی ایشن اور اتھلیٹ کمیشن کے نمائندوں کو رکھا گیا۔ اجلاس میں آرمی ، واپڈا ، ریلوے ، پولیس ، ایچ ای سی ، پنجاب ، بلوچستان ، کے پی ، اسلام آباد ، پاکستان ویمن ہینڈ بال ایسوسی ایشن ، ہینڈ بال ریفریز ایسوسی ایشن آف پاکستان ، اتھلیٹس کمیشن کے نمائندوں نے شرکت کی۔