• news

خواتین کو مردوں کے برابر انعامی رقم ملنے پر خوشی ہوگی : اعصام الحق 

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پانچویں حسن طارق رحیم میموریل اوپن ٹینس چیمپئن شپ میں ٹینس سٹار اعصام الحق نے کہا ہے کہ مجھے اس بات کا افسوس ہے کہ اس سال میں حسن طارق رحیم ٹینس ٹورنامنٹ میں حصہ نہیں لے رہا۔ بھانجے کیساتھ کھیل رہا تھا کے گھٹنے پر چوٹ لگ گئی امید ہے ایک ہفتے تک مکمل فٹ ہو جاوں گا۔ جب سے بین الاقوامی دورہ کر کے آیا ہوں گھر میں ہی رہا ہوں۔ میں شکر گزار ہوں لاہور جمخانہ کا خواجہ احمد طارق رحیم، ٹورنامنٹ ڈائریکٹر وقار نثار،کنوینر واجد عزیز خان،شاہد اور عزیم ٹوانہ کا جنہوں نے اس ٹورنامنٹ کو پاکستان کا نمبر ون ٹورنامنٹ بنا دیا ہے۔ اعصام الحق کا کہنا ہے مجھے اس بات پر خوشی ہوئی ہے کے اس سال ٹورنامنٹ میں خواتین کو بھی مردوں کے برابر انعامی رقم ملے گی۔ انہوں نے کہا اللہ کا شکر ہے جسمانی طور پر فٹ ہوں اور یہ بڑی خوشی اور اعزاز کی بات ہے کے جاپان ڈیوس کپ کھیلنے پاکستان آ رہا ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن