• news

ڈی پی او شیخو پورہ کی زیر صدارت اجلاس ‘ناقص کارکردگی پر ایس ایچ اوز کی سرزنش 

فیروزوالہ( نامہ نگار) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ غلام مبشر میکن کی جانب سے تمام سرکل افسران،ایس ایچ اوزضلع ہذا سے کرائم کنٹرول کے حوالے سے ڈی پی او آفس میں میٹنگ کی گئی‘ دوران میٹنگ تمام پولیس افسران کی گارگردگی کوچیک کیاگیا‘ اچھی کارکردگی دکھانے والے افسران کو شاباش دی جن میں ایس ایچ او تھانہ شرقپور، ایس ایچ او صدر فاروق آباد،ایس ایچ اوبھکھی انچارج سی آئی اے،ایس ایچ او فیکٹری ایریا،ایس ایچ او فیروزوالہ،ایس ایچ او صفدر آبا د، ایس ایچ او بی ڈویژن،ایس ایچ او سٹی مرید کے اور ایس ایچ او تھانہ صدر مرید کے شامل ہیں۔ ناقص کارگردگی پر ایس ایچ اوز کو شورکاز نوٹس جاری کیے اور سرکل افسران سے ناقص سپرویژن پر وضاحت لی۔ ڈی پی او شیخوپورہ نے کرائم کنٹرول کے حوالے سے پولیس افسران کو خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ اپنے علاقہ میں ٹھیکری پہرہ پر سختی سے عمل درآمد کروایا جا ئے ہوٹل آئی سوفٹ وئیرریکارڈ کو اپ ڈیٹ کیا جا ئے،پینڈنگ روڈاور قتل،ڈکیتی، ہاوس رابری، موٹر سائیکل،کارچوری، ہوائی فائرنگ،آتش بازی، ناجائز اسلحہ اور اسکی کھلم کھلا اور سوشل میڈیا پر نمائش،منشیات فروشوں کرایہ داری ایکٹ پانی چوری، بجلی چوری اور دیگر جرائم میں ملوث ملزمان کی گرفتاریوں کو جلد یقینی بنا کر مقدمات کو جلد یکسو کریں۔ اسلحہ ڈیلروں کی انسپکشن کریں اوربنکوں سے رقم نکلوا کر لے جانیوالے افرادکو سکیورٹی مہیا کریں۔ فیکٹری ورکرزاور کرایہ داروں کیخلاف کرایہ داری ایکٹ کے حوالہ سے کاروائیاں کی جائیں۔ دوران حراست کسی ملزم پر تشدد یا ملزم کی دوران حراست موت کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائیگا۔ اپنے اپنے علاقہ میں پرانی دشمنی والے افراد کی فہرستوں کو اپ ڈیٹ کر کے ان کیخلاف انسدادی کاروائی کریں۔ اشتہاریوں کیخلاف کاروائیوںکرکے جلد گرفتاریوں کو ہر صورت میں یقینی بنائیں۔ ضلع بھر میں ملزمان کی سرکوبی کیلئے سی آئی اے ٹیموں کیساتھ مل کرانکے خلاف سرچ آپریشن کریں۔ چائنیز اور غیر ملکی لوگوں کی آمد پر ان کی سکیورٹی کے انتظامات کو بہتربنایا جائے۔ تمام حساس بلڈنگز بھکھی پاور پلانٹ،چیمبر آف کامرس،کچہری،ہسپتال، مساجد ،  امام بارگاہ،چرچ وغیرہ کی سکیورٹی کو یقینی بنائیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کے رونما ہونے سے بچا جاسکے۔

ای پیپر-دی نیشن