کمسن ملازماؤں اور ملازمین پر تشدد فیشن بن چکا : میاں جمیل
لاہور (پ ر) اظہار تحریک دعوت توحید کے مرکزی قائد میاں محمد جمیل نے جامع مسجد ابوہریرہ کریم بلاک اقبال ٹاؤن میں تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمسن گریلو ملازمین اور ملازماؤں پر تشدد فیشن بن گیا ہے۔ ایسے لوگ بدترین ہیں اور انسانیت سے کوسوں دور ہیں۔ اسلام انسانیت کے مکمل احترام کی تلقین کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ذاتی ملازمین کی دیکھ بھال کی سخت تاکید ہے لیکن افسوس ہے کہ پڑھے لکھے معاشرے میں بھی اسلامی احکامات اور تعلیمات نبویؐ کا خیال تک نہیں رکھا جاتا۔