ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ : ''آرڈیننس نظام عدل برائے کمسن بچگان 2000ء '' پر لیکچر
لاہور(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ کی گذشتہ ہفتہ کی کارکردگی رپورٹ کے مطابق لاہور پولیس اور ''بیداری'' آرگنائزیشن کے اشتراک سے تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔تربیتی سیشن کے دوران پولیس افسران کو ''آرڈیننس نظام عدل برائے کمسن بچگان 2000ء '' بارے لیکچر دیا گیاجس میں صوبائی کوآرڈینیٹر ''بیداری فاو نڈیشن'' ارم فاطمہ نے پولیس افسران کو بچوں کے متعلقہ قوانین کے بارے آگاہی دی۔ایس پی ہیڈ کوارٹرز جمیل ظفرنے بتایا کہ امِ نصرت فاو نڈیشن کے بلڈ ڈونیشن کیمپ کے دوران پولیس لائنز، اینٹی رائٹ فورس اور ایس ایس یو میں تعینات جوانوں نے خون کا عطیہ دیا۔ فائرنگ رینج پر آپریشنز ونگ کے 177، انویسٹی گیشن ونگ کے 69،سکیورٹی ڈویژن کے 30 جبکہ ٹیلی کمیونیکیشن کے 16 اہلکاروں کی فائر پریکٹس کروائی گئی۔اہلکاروں کو ایم پی فائیو اور بریٹا پسٹل کے راو نڈ فائر کروائے گئے۔ مختلف احتجاج سمیت دیگر اہم سکیورٹی پوائنٹس پر روزانہ کی بنیاد پر72 سے زائد پلاٹون روانہ کی گئیں۔ مختلف اجتماعات اور اہم مقامات پر 140لیڈیز پولیس اہلکاروں نے ڈیوٹی سر انجام دی۔ جوڈیشل ونگ نے ڈسٹرکٹ لاہور کے 4320 جبکہ دیگر اضلاع کے 64 ملزمان کو بحفاظت مختلف عدالتوں میں پیش کیاگیا۔سیاسی و مذہبی شخصیات کی پیشی کے موقع پر 200 سے زائد اہلکار تعینات کئے گئے۔ خواتین ملزمان کی مختلف عدالتوں میں پیشی کے دوران 42 لیڈیز پولیس اہلکاروں نے فرائض سرانجام دیئے۔