• news

سینٹ انتخابات سے پہلے حکومت کے خاتمے کا اپوزیشن کا خواب پورا نہیں ہو گا: گورنر

لاہور (نیوز رپورٹر+ خصوصی نامہ نگار) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ سینٹ انتخابات سے پہلے حکومت کے خاتمے کا اپوزیشن کا خواب کبھی پورا نہیں ہو گا۔ سینٹ اور عام انتخابات اپنے وقت پر ہی ہونگے۔ تحر یک انصاف کی حکومت سیاسی انتقام پر یقین نہیں رکھتی اور کسی کو سیاسی انتقام کا نشانہ نہیں بنایا جا رہا۔ وہ اتوار کے روز ماڈل ٹائون میں وفاق المدارس الشیعہ کے بانی صدر مولانا صفدر حسین نجفی کی برسی اور علامہ نیاز نقوی کے چہلم میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ پی ڈی ایم جلسوں پر نظر ثانی کر لے تو اچھا ہوگا تاکہ ملک کو کرونا کے حوالے سے امر یکہ جیسے حالات سے بچایا جا سکے۔ حکومتی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ آئین وقانون کی حکمرانی یقینی بنائے جسکے لیے جہاں بھی اپوزیشن قانون کو ہاتھ میں لینے کی کوشش کریگی وہاں سخت ایکشن لیا جائیگا۔ عمران خان کی واضح پالیسی ہے کہ کر پشن کے خاتمے اور شفاف احتساب پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔ تقریب میں نائب صدر شیعہ علماء کونسل علامہ تقی نقوی، علامہ افضل حیدری، مولانا حسن نقوی، علامہ عارف واحدی، محمد افضل حیدری قونصل جنرل ایران محمد رضا ناظری، محمد خان لغاری، مولانا عبدالخبیرآزاد اور دیگر نے شرکت کی۔

ای پیپر-دی نیشن