• news

ہنزہ شوگر ملز سے اربوں کی بے نامی چینی فروخت، سائیکل پنکچر لگانے والا بھی شامل

جڑانوالہ (نمائندہ نوائے وقت) ہنزہ شوگر ملز کی جانب سے اربوں روپے کی بے نامی چینی فروخت کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو بے نامی زون شوگر ملز نے گزشتہ 3 سالوں کے دوران 6 ارب 24 کروڑ روپے کی بے نامی چینی فروخت کی۔ ملزم کی جانب سے 1239 افراد کو چینی فروخت کی گئی۔ خریداروں میں صرف 196افراد ٹیکس نیٹ میں رجسٹرڈ ہیں۔ ریکارڈ کی جانچ پڑتال کیلئے 36 خریداروں کو نوٹسز بھجوائے گئے۔ دوران تحقیقات 13 افراد نے کبھی بھی ہنزہ شوگر ملز سے چینی نہ خریدنے کا بیان دیا۔ ایف بی آر ریکارڈ میں ظاہر کردہ بیشتر خریدار ڈرائیور یا پھر مزدور نکلے۔ اعوان والا میں سائیکل پنکچر لگانے والے مزدور کو بھی 80 لاکھ روپے چینی خریداری کا نوٹس ملا تھا۔ دیہاڑی دار مزدور پریشان ہیں۔ پنکچر لگانے والے امتیاز احمد کا کہنا ہے کہ میرے پاس اتنے پیسے بھی نہیں کہ لاہور جا کر ایف بی آر میں پیش ہو کر اپنا مدعا بیان کر سکوں۔

ای پیپر-دی نیشن