• news

وزیراعظم کے انٹرویو کے بعد مجرم مریم حواس باختہ ہو چکی ہیں: شہباز گل

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے کہا  ہے کہ جب سے وزیراعظم نے انٹرویو میں یہ کہا کہ کسی کو جلسے کے لئے روکا نہیں جائے گا لیکن قانون توڑنے والوں پر کارروائی ہوگی تب سے مجرمہ مریم حواس باختہ ہو گئی ہیں۔ مجرمہ کو پتہ ہے لوگ ان کو  مسترد  کر چکے ہیں۔ اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں شہباز گل نے کہا کہ 13دسمبر لاہور ان کو بتائے گا کہ لاہور ان کی جاگیر نہیں، لوگ کرپٹ چوروں کو مسترد کر چکے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن