• news

حکومت نے اسرائیل کو تسلیم  کرنے سے انکار کیا، مولانا کے پاس ثبوت ہیں تو سامنے لائیں: اسد قیصر

صوابی (نوائے وقت رپورٹ) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر  نے صوابی میں تقریب سے خطاب میں کہا ہے کہ موجودہ حالات میں جلسے مناسب نہیں۔ کرونا نے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ انا اور ضد کو چھوڑکر حقیقت پر مبنی فیصلے کئے جائیں۔ مولانا کبھی یہودیوں کے ایجنٹ کبھی اسرائیل کو تسلیم کرنے کا کہتے پہلی حکومت ہے جس نے اسرائیل کو تسلیم کرنے سے انکار کیا۔ مولانا فضل الرحمن کے پاس ثبوت ہیں تو سامنے لائیں۔

ای پیپر-دی نیشن