فرانس: مجوزہ قانون کیخلاف مظاہرے، جھڑپیں66 پولیس اہلکار زخمی،95افراد گرفتار
پیرس (انٹرنیشنل ڈیسک) فرانس میں حکومت کے تجویز کردہ ایک سکیورٹی قانون کے خلاف ملک گیر احتجاجی مظاہروں کے دوران کئی شہروں میں مظاہرین اور پولیس کے مابین تصادم دیکھنے میں آیا۔ سب سے بڑے مظاہرے پیرس میں کیے گئے۔ ملکی وزیر داخلہ نے بتایا کہ ان مظاہروں کے دوران پچانوے افراد کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ سڑسٹھ پولیس اہلکار زخمی بھی ہو گئے۔ مجوزہ سکیورٹی قانون ملکی پارلیمان میں منظوری کے مرحلے میں ہے اور یہ مظاہرے اس نئے قانون کے خلاف مسلسل دوسرے ویک اینڈ پر بھی جاری ہیں۔