• news

متعدد وارداتیں، شہری قیمتی اشیا سے محروم، باٹا پور میں 5لاکھ کی ڈکیتی

لاہور(نامہ نگار)لاہورکے مختلف علاقوں میںڈاکوئوںاور چوروںنے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون، گاڑیاں ، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیاہے۔ تفصیلات کے مطابق باٹا پور کے علاقے میں مسلح ڈاکوؤں نے کمال کے گھر گھس کر اسلحہ کے زور پر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر 5لاکھ40 ہزار روپے مالیت کی نقدی،زیوارات و دیگر اشیا لوٹ کر فرار ہوگئے، گلشن اقبال کے علاقے میں مسلح ڈاکو عارف کے گھر میں گھس کر اسلحہ کے زور پر 3لاکھ90ہزار روپے کی نقدی،پرائز بانڈ اور طلائی زیوارات لوٹ کر لئے گئے ۔شمالی چھاونی کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار ڈاکو نصیراحمد اور فیملی سے3لاکھ 35ہزار کی نقدی و زیوارات، قلعہ گجر سنگھ کے علاقے میں نواز اور فیملی سے 2لاکھ 15ہزار نقدی و زیوارات، چوہنگ میں مشتاق سے موٹر سائیکل سوار ڈاکو گن پوائنٹ پر2 لاکھ 55ہزار،گھڑی اور موبائل۔شیراکوٹ میں حماد سے گن پوائنٹ پر3 لاکھ 70ہزار نقدی موبائل فون اور شاہدرہ سے گن پوائنٹ پر عباس سے2 لاکھ 14ہزار نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے۔ جوہر ٹاؤن کے علاقے میں شادی والے گھر سے چوروں نے 60 تولے سونا اور 7لاکھ روپے نقدی چوری کر کے فرار ہوگئے ۔ گلشن اقبال کے علاقے سکندر بلاک میں چور ایک گھر سے40تولے سونا اور 2لاکھ روپے نقدی چوری کر کے فرار ہو گئے ۔ چوروں نے پرانی انارکلی اور سرور روڈ سے گاڑیاں جبکہ لٹن روڈ،مانگا منڈی،گرین ٹاؤن اور گجرپورہ سے موٹر سائیکلیں چوری کرلیں اور فرار ہو گئے۔

ای پیپر-دی نیشن