• news

پاکستان یو این او میں ہمارے حقوق کیلئے آوازاٹھائے:  سکھ رہنما

لندن (نوائے وقت رپورٹ) تنظیم وائس آف فریڈم کے صدر امر جیت سنگھ نے مودی حکومت پر تنقید  کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئی دلی میں لاکھوں سکھ مودی کیخلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ ہندوتوا ایجنڈے کے تحت 5 اگست کو  اقدام اٹھایا گیا۔ شہریت کا نیا قانون  لاکر 200 ملین مسلمانوں کو ٹارگٹ کیا گیا۔ پوری دنیا میں سکھوں نے ہندوتوا کیخلاف آواز بلند کی۔ یو این او میں پاکستان ہماری آواز ہے۔ کینیڈین  وزیراعظم نے ہمارے حق میں آواز اٹھائی پاکستان ہمارا مکہ مدینہ ہے۔ ہمارے لئے بات کرنا زیادہ حق ہے۔ برطانیہ  کے 36 ارکان نے سکھوں کیلئے آواز اٹھائی۔

ای پیپر-دی نیشن