• news

کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ایکشن لیں گے‘حفاظتی تدابیر پر عمل نہیں ہو رہا: اسد عمر

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ایکشن لیا جائے گا۔ لوگ حفاظتی  تدابیر پر عمل نہیں کر رہے‘  سیاسی رہنما کرونا معاملے پر ابہام پیدا کر رہے ہیں۔ این سی او سی کی سفارشات  پر بڑے  اجتماعات پر پابندی لگائی گئی۔ تحریک انصاف نے اپنے تمام اجتماعات کو روک دیا ہے۔ سکھر میں پی ٹی آئی تقریب  کے دوران گائیڈ لائنز کو فالو کیا گیا۔ لاہور جلسے کے منتظمیڈ کیخلاف مقدمات درج ہونگے۔ جلسے کی اجازت نہیں لیکن ہم روکیں گے نہیں۔ اپوزیشن لوٹا پیسہ بچانے کیلئے لوگوں کی جانوں سے کھیل  رہی ہے۔ اپوزیشن جلسے جلوس کرکے عوام دشمنی کر رہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن