• news

اداکارہ زینب جمیل کا بھی مذہب  کی خاطر شوبز چھوڑنے کا اعلان

لاہور (نیٹ نیوز) پاکستانی اداکارہ و ماڈل زینب جمیل نے بھی مذہب کی خاطر شوبز کو خیر باد کہنے کا اعلان کردیا۔زینب جمیل نے اپنے کیرئیر کے حوالے سے مذکورہ اعلان انسٹاگرا م پر جاری ایک پوسٹ میں کیا۔اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ میں فخر سے اس بات کا اعلان کر رہی ہوں کہ میں بطور اداکارہ اور ماڈل اپنا کیرئیر جاری نہیں رکھوں گی۔زینب جمیل نے کہا کہ الحمدللّہ، اللّہ پاک نے مجھے قرآن و حدیث کی تعلیم حاصل کرنے کا شرف بخشا ہے۔اْنہوں نے کہا کہ میں اب دین اسلام کی زیادہ سے زیادہ تعلیم حاصل کروں گی۔

ای پیپر-دی نیشن