شیر باز مزاری آبائی قبرستان میں سپرد خاک‘ نماز جنازہ میں سرکردہ سیاسی شخصیات کی شرکت
کوٹ مٹھن، جام پور(نامہ نگار، نمائندہ خصوصی) پاکستان نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ دانشور وتحریک پاکستان کے بزرگ رہنما سردار شیر باز مزاری کی نماز جنازہ ادا کر دی گی۔ نماز جنازہ میں چیف آف مزاری تمن بزرگ سردار میر بلخ شیر مزاری، کھوسہ تمن کے بزرگ سردار ذوالفقار علی کھوسہ، تمن گورچانی، تمن دریشک، تمن لغاری، تمن مزاری، شیر اعظم مزاری، ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار میر دوست محمد مزاری، اکرام اﷲ نیازی، اہم اعلی افسران سیاسی و مذہبی اور سندھ پنجاب، بلوچستان سے اعلی شخصیات شہریوں کی کثیرتعداد نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔ سردار شیر باز مزاری کو اپنے آبائی قبرستان ہندھیرا میں اپنے چھوٹے بھائی سردار شیر جان مزاری کے پہلو میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ آخری دیدار کے وقت خاندان کے رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے۔ ملک بھر سے سیاسی سماجی شخصیات کی تعزیت کیلئے روجھان بنگلہ میری آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ سیاسی سماجی شخصیات کا سردار شیر باز خان مزاری کی وفات کو ملکی سیاست میں بڑا نقصان قرار دیتے ہوئے انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں۔