ٹک ٹاک سٹار ذوالقرنین حیدرنے بھی ایک کروڑ فالوورز کا اعزاز حاصل کرلیا
لاہور (نیٹ نیوز)ٹک ٹاک ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں عام صارفین بھی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا کر تھوڑے ہی عرصے میں مقبولیت حاصل کر سکتے ہیں اور ایسا ہی پاکستانی ٹک ٹاکر ذوالقرنین حیدر نے بھی کیا۔ذوالقرنین ایک ایسے ٹک ٹاک سلیبرٹی ہیں جو مشہور پاکستانی ٹک ٹاکر جنت مرزا اور کنول آفتاب کے بعد لڑکوں میں ایک کروڑ فالورز کا اعزاز حاصل کرنے والے پاکستان کے پہلے ٹک ٹاکر بن گئے ہیں۔وجیہہ شخصیت کے مالک باصلاحیت ذوالقرنین سکندر نہ صرف کامیاب ٹک ٹاکر ہیں بلکہ وی لاگر بھی ہیں جو تھوڑے ہی عرصے میں بے پناہ مقبولیت اور مداحوں کی بھرپور توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔