تحصیل بار کوٹ رادھا کشن میں فائرنگ کے واقعہ کے بعد دونوں پارٹیوں پر دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج
کوٹ رادھا کشن (نمائندہ نوائے وقت) گزشتہ روز تحصیل بار کوٹ رادھا کشن کے ا حا طے میں مقدمہ کے سلسلہ میں آئے ہوئے دو فریقین کے درمیان جھگڑا ہو گیا جس کے باعث بار کے اندر اور باہر شدید جھگڑا اور فائرنگ ہوئی واقعہ کی اطلاع ملنے پر اعلیٰ پولیس حکام موقع پر پہنچ گئے اور دونوں فریقین کے بیس سے قریب افراد کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے پولیس نے ملزموں کی گرفتاری کیلئے چھا پے مار کر متعدد ملزموںکو گرفتار کرلیا ہے۔