• news

قتل کا ملزم دبئی فرار ہونے کے دوران سیالکوٹ ائیر پورٹ سے گرفتار

سیالکوٹ (آئی این پی) قتل کا ملزم دبئی فرار ہونے کے دوران سیالکوٹ ائیر پورٹ سے گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق منڈی بہائو الدین کے علاقہ رجوہ کا رہائشی آصف بشیر جس کیخلاف قتل کا مقدمہ درج ہے اور منڈی بہائو الدین پولیس کو مطلوب ہے گزشتہ روز دبئی فرار ہونے کیلئے سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر پہنچا جہاں حکام نے اسے گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کر دیا۔

ای پیپر-دی نیشن