• news

وزیراعظم کے سیاسی انتقام کی انہتا نے جیلوں کا خوف ختم کر دیا: مریم اورنگزیب

 اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ لاہور کا جلسہ بھی ہو گا اور انشاء اللہ آپ کرسی بھی چھوڑیں گے۔ بات جلسے سے بڑھ کر آپ کے استعفے تک آ گئی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کے لاہور جلسہ بارے بیان پہ ردِ عمل میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان کو اگر لاہور جلسے کا فرق نہ پڑتا تو وہ یہ بیان نہ دیتے۔ وہ سیاسی مخالفین کو سزائے موت کی چکیوں میں رکھ کر ایف آئی آر سے ڈرا رہے ہیں۔ ان کی غلط فہمی ہے کہ انہیں معیشت اور روزگار تباہ کرنے غیر  قانونی فارن فنڈنگ کیس میں این آر او ملے گا، اب آپ کو سقوط کشمیر پہ بھی این آر او نہیں ملے گا۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان کے سیاسی انتقام کی انتہاء نے جیلوں کا خوف ختم کر دیا ہے۔ ٹی وی لگائیں حالات مختلف ہو گئے ہیں۔  ووٹ چوری کے خلاف وہ بھی12 دسمبر کو استعفی دے کے مینارِ پاکستان آئیں۔ ایف آئی آر تو اب آٹا، چینی، بجلی، گیس، دوائی، روزگار اور ووٹ چوروں کے خلاف کٹ چکی ہے۔ مریم اورنگزیب  نے کہا ہے کہ تا بعداربندہ ایماندار اور بندہ کی عوام میں پزیرائی کا اندازہ حکومتی ترجمانوں کی تکلیف سے ہورہا ہے۔ اتوار کو وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے  مریم اورنگزیب نے کہا کہ مریم نوازشریف نے بندہ ایماندار اور بندہ تابعدار کا جوتعارف عوام کو کرایا ہے۔ ترجمانوں کی چیخیں اس کی سچائی کا ثبوت ہیں، بندہ ایماندار سے عمران صاحب جس طرح بے نقاب اور بے چین ہوئے ہیں، ترجمانوں کے جذباتی بیانات سے سمجھ آرہی ہے، مریم نوازشریف ایک تقریر کرتی ہیں اور ترجمانوں کی شامت آجاتی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن