• news

کشمیر سمیت تمام انسانوں کے حق میں آواز بلند کرتے ہیں، قرارداد اردو کانفرنس

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) کراچی میں13ویں عالمی اردو کانفرنس کے اختتامی سیشن میں قراردادیں منظور کر لی گئیں۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ کرونا وبا کی دوسری لہر میں کم آمدنی والوں کی مدد کی جائے۔ کشمیر سمیت تمام انسانوں کے حق میں آواز بلند کرتے ہیں۔ پاکستان اور بھارت کی حکومتیں مذاکرات کریں۔ ملک بھر میں یکساں نظام تعلیم تشکیل دیا جائے۔ وفاق اور صوبوں کی سطح پر دارالتراجم قائم کئے جائیں۔ ملک بھر میں لائبریریز قائم کی جائیں۔ مادری زبان کو پرائمری سکول میں لازمی قرار دیا جائے۔ ذرائع ابلاغ میں زبان کی درستگی، امن و امان کے فروغ کیلئے کام کیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن