تجاوزات کے نام پر سیب کے درخت کاٹے جارہے ہیں، کشمیری کسان
اسلام آباد ( سپیشل رپورٹ) مقبوضہ کشمیر کے کسانوں نے الزام لگایا ہے کہ ناجائز تجاوزات کے خاتمے کی نام نہاد مہم کے تحت کشمیری کسانوں کے سیب کے درخت کاٹے جارہے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر کے اخبار کشمیر ٹائمز کے مطابق سرینگر کے میئر کی سربراہی میں قائم کمیٹی نے تجاوزات کے خاتمے کے نام پر کشمیری زمینداروں اور کسانوں کے سیب کے درخت کاٹنا شروع کر دئیے ہیں جو کشمیریوں کی آمدنی کا ایک بڑا ذریعہ ہیں۔