انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر پابندیاں لگائیں گے، یورپی یونین وزرا خارجہ اجلاس میں قرارداد منظور
برسلز (نوائے وقت رپورٹ) یورپی یونین کے وزراء خارجہ کے پہلے براہ راست اجلاس میں انسانی حقوق سے متعلق قرارداد منظور کر لی گئی۔ ترجمان یورپی یونین کا کہنا ہے کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر کسی بھی ملک پر پابندیاں لگائی جا سکیں گی جن میں تجارتی‘ معاشی اور اقتصادی ہر قسم کی پابندیاں شامل ہیں۔ نیا چارٹر امریکہ کی طرز پر وضع کیا گیا ہے۔