• news

سپریم کورٹ: تیز سماعت کیلئے ویڈیو لنک ٹیکنالوجی  کا  استعمال شروع‘ خالد انور نے دلائل دیئے 

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ میں ٹیکنالوجی کے استعمال کے نئے دور کا آغازکردیا گیا۔ وکلا نے گھر سے دلائل کا آغاز کردیا۔ عدالت عظمی مقدمات کی تیز سماعت کے لیے ٹیکنالوجی کے استعمال میں ایک قدم اور آگے بڑھ گئی۔ سوموار کو سینیئر وکیل خالد انور نے اپنے گھر سے وڈیو لنک کے ذریعے دلائل دے کر نئے دور کا آغاز کر دیا۔ سینئر وکیل کو سپریم کورٹ کے حکم پر کراچی رجسٹری نے وڈیو لنک کی سہولت فراہم کی کیونکہ علالت کے باعث فاضل وکیل خالد انور عدالت میں پیش ہونے سے قاصر تھے۔ جسٹس مشیر عالم کا کہنا تھا کہ کرونا کے باعث وڈیو لنک کی سہولت خالد انور کو فراہم کی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مقدمات کی تیز سماعت اور عوام کی سہولت کے لیے تجربہ کامیاب ہونے پر آگے بڑھائیں گے۔ عدالت نے وکیل خالد انور کو شاہین ایئرپورٹ سروسز نظرثانی درخواست پر دلائل شروع کرنے کا حکم دیا گیا اور انہوں نے گھر سے دلائل دیئے۔

ای پیپر-دی نیشن