پی آئی اے کی ملازمین کیلئے رضاکارانہ سکیم متعارف
اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت) پی آئی اے نے ملازمین کیلئے رضاکارنہ سکیم متعارف کرادی 58 سال سے کم عمر تمام مستقل ملازمین اس سکیم سے فائدہ اٹھا سکیں گے رضاکارنہ سکیم 18 سال سے زائد مدت ملازمت اور 18 سال سے کم مدت ملازمت والی کیٹیگری میں تقسیم کی گئی ہے، ترجمان پی آئی اے کے مطابق یہ سکیم وی ایس ایس کومپنسیشن، جمع شدہ چھٹیاں، گریجوایٹی، پراوڈنٹ فنڈ، میڈیکل اور 65 سال تک کی پینشن کی یک مشت ادائیگیوں پر مشتمل ہوگی، دلچسپی رکھنے والے ملازمین درخواستیں 22 دسمبر تک خصوصی طور پر قائم ڈیسک پر وی ایس ایس کوآرڈینیٹرز کو جمع کرواسکیں گے، اس سکیم سے استفادہ کرنیوالے ملازمین 31 دسمبر 2020 تک پی آئی اے سے علیحدگی حاصل کرلیں گے جبکہ پیکیج کے تحت یک مشت ادائیگی کا چیک 31 جنوری 2021 تک ادا کردیا جائے گا ترجمان کے مطابق اس سکیم کے ذریعے کثیر تعداد میں ملازمین باعزت اور فائدے مند طریقے سے اپنے مستقبل کے بارے میں فیصلہ کر پائیں گے۔