• news

پی ڈی ایم اجلاس آج‘ استعفے سمیت دیگر آپشن زیر غور آئینگے، جے یو آئی جنرل کونسل اجلاس ملتوی

 اسلام آ باد+ لاہور (وقائع نگار خصوصی + خصوصی نامہ نگار)  پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کا سربراہی اجلاس  آج  اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔ مولانا فضل الرحمن کی صدارت میں مسلم لیگ (ن) سیکرٹریٹ میں منعقدہ اجلاس میں پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے سربراہ شریک ہوں گے۔ اجلاس میں سابق صدر آصف زرداری، سابق وزیراعظم نواز شریف بھی ویڈیو لنک پر  شرکت کریں گے۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی شرکت بھی متوقع ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف بھی اجلاس میں شریک ہوں گی۔ اجلاس میں جنوری2021ء  میں اسلام آباد کی طرف مارچ  کا اعلان کرنے کا امکان ہے۔ مولانا فضل الرحمن نے جے یو آئی کے دو روزہ جنرل کونسل کے اجلاس کو پی ڈی ایم پروگراموں کی وجہ سے ملتوی کر دیا۔ اجلاس 14 اور 15 دسمبر کا لاہور میں ہونا تھا، نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ جے یو آئی رہنماؤںمولانا امجد خان اور اسلم غوری نے کہا کہ 126 دن کا دھرنا دینے والی حکومت کو اپوزیشن کا ایک روزہ جلسہ بھی قبول نہیں۔

ای پیپر-دی نیشن