حسن طارق میموریل ٹینس ٹورنامنٹ:عقیل خان‘ سارہ محبوب سیمی فائنل میں
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پانچویں حسن طارق میموریل ٹینس ٹورنامنٹ میں عقیل خان اور سارہ محبوب نے سیمی فائنلز کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ چیمپیئن شپ کے تیسرے روز کوارٹر فائنل میں عقیل خان نے ایک سخت مقابلے کے بعد محمد شعیب کو چھ تین اور سات پانچ سے ہرایا۔ یوسف خان نے شہزاد خان کو 7-6(4)،4-6،6-3 سے شکست دی۔ مدثر مرتضیٰ نے محمد عابد کو سات پانچ اور چھ تین سے سے جبکہ مزمل مرتضیٰ نے برکت اللہ کو چھ تین اور چھ چار سے گھر کا راستہ دکھایا.لیڈیز سنگلز کوارٹر فائنل میں سارہ محبوب نے فجر مسعود کو چھ صفر، چھ ایک سے شکست دی۔بوائز انڈر 18 کوارٹر فائنل میں شعیب نے بلال عاصم کے خلاف چھ دو اور چھ تین سے کامیابی پائی۔مہاتیر محمد نے فیضان فیاض کو تین چھ سے ہراکر ایونٹ سے باہر کیا۔ شیش کمار نے شیل دراب کو سات چھ، اور چھ دوسے مات دی۔