ایٹمی جنگ کا خطرہ بڑھ رہا‘ ماحولیاتی تباہی کا مسئلہ بھی سر اٹھائے کھڑا: نوم چومسکی
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) عالمی شہرت یافتہ امریکی دانشور نوم چومسکی نے پاکستان کی نجی یونیورسٹی کیلئے ویڈیو لنک پر لیکچر میں کہا ہے کہ پاکستان کا دورہ کئے ہوئے 20 سال ہو گئے۔ موجودہ نسلوں کو ان سوالات کا سامنا ہے جو انسانی تاریخ میں کبھی ظاہر نہیں ہوئے۔ یہ سوالات ایک بوجھ اور چیلنج ہیں۔ جوہری جنگ کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔ اگر اقدامات نہ کئے تو ماحوالیاتی تباہی کا خطرہ بھی سر اٹھائے کھڑا ہے۔ ہم کرونا کی وباء سے بہت مہنگی اور ناگزیر قیمت چکا کر نکلیں گے۔ جنوبی کوریا نے کرونا وائرس کا اچھا مقابلہ کیا۔ ویکسین پہلے دستیاب ہو سکتی ہے۔ امریکی حکومت چینی اقدامات کو نیچا دکھا رہی ہے۔ علامات بتاتی ہیں کہ ٹرمپ صدارتی عہدہ چھوڑ کر بھی شکست تسلیم نہیں کریں گے۔ خدشہ ہے کہ ٹرمپ متبادل حکومت بنا سکتے ہیں۔ اسرائیل میں ٹرمپ کی مقبولیت بہت زیادہ ہے۔ مودی کی قیادت میں بھارت میں سیکولرازم کا خطرہ ہے۔ بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ ظلم ہو رہا ہے۔ دنیا بھر میں جمہوریت کو خطرات بڑھ رہے ہیں۔