بھارتی معروف ٹی وی اداکارہ دیویا بھٹناگر کرونا سے چل بسیں
ممبئی (نیٹ نیوز) بھارتی اداکارہ دیویا بھٹنگر عالمی وبا کرونا وائرس کے باعث جان کی بازی ہار گئیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ دیویا بھٹنگر ایک ہفتے سے کرونا وائرس سے ہسپتال میں لڑ رہی تھیں۔ اور طبیعت زیادہ بگڑنے پر انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا تھا۔ 34 سالہ اداکارہ کرونا وائرس میں مبتلا ہونے کے ساتھ ساتھ نمونیہ میں بھی مبتلا تھیں اور طبیعت زیادہ بگڑنے پر انہیں 26 نومبر کو ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ مگر جان کی بازی ہار گئیں۔ اداکارہ دیویا بھٹنگر ہسپتال میں داخل ہونے سے قبل کامیڈی شو 'تیرا یار ہوں میں' کی شوٹنگ کر رہی تھیں۔ انہوں نے بھارت کے معروف ٹی وی سیریل 'یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے' میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے جبکہ انہوں نے ڈرامہ 'سنسکار اور 'اڑان' میں بھی اداکاری کی تھی۔