• news

میو ہسپتال میں داخل کرونا پازیٹو شخص بھاگ گیا‘ محکمہ صحت اور پولیس کی دوڑیں

نارنگ منڈی (نامہ نگار) نارنگ منڈی کے علاقہ لدھیکے شرقی میں بھی ایک پچاس سالہ شخص محمد طارق میں کرونا وائرس مثبت آنے پر میو ہسپتال  میں داخل کیا گیا جہاں سے وہ بھاگ گیا۔ پولیس اور محکمہ صحت کی دوڑیں لگ گئیں۔ لیکن مر سراغ نہ مل سکا۔ تاہم محکمہ صحت نے ممکنہ خدشہ کے پیش نظر انکے خاندان کے نمونہ جات حاصل کر لئے ہیں۔ واضح رہے کہ سرحدی گائوں جیتوگالہ میں بھی دادی اور دو جوان پوتیوں میں کرونا کی تصدیق ہو گئی ہے۔ اس طرح نارنگ منڈی میں کرونا کے چار مریض ہو چکے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن