• news

گوجرانوالہ: بغاوت مقدمہ کیپٹن (ر) صفدر کی کرونا مبتلا ہونے پر عبوری ضمانت میں 15دسمبر تک توسیع

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) بغاوت سمیت دیگر سنگین دفعات کا مقدمہ‘ ایڈیشنل سیشن جج نے ن لیگی رہنما کیپٹن (ر) صفدر کے کرونا میں مبتلا ہونے کی وجہ سے عبوری ضمانت15 دسمبر تک توسیع کر دی۔۔ فاضل جج ارشد محمود نے آئندہ تاریخ پر ن لیگی رہنما کوعدالت میں پیش ہونے کا حکم دیدیا۔ کیپٹن (ر) صفدر کے وکیل چوہدری عبدالماجد ایڈووکیٹ نے ایک درخواست عدالت میں دی جس میں کہا گیا کہ محمد صفدر کرونا کے باعث زیر علاج ہیں۔ اسلئے ان کی حاضری معاف کی جائے جبکہ ایم پی اے عمران خالد بٹ عدالت میں موجود ہیں۔ عدالت نے حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے درخواست ضمانت کی مزید کارروائی 15دسمبر تک ملتوی کر دی۔

ای پیپر-دی نیشن