امریکی پابندیوں میں نرمی کا امکان، ایران کے تیل کی برآمد کے لیے اقدامات تیز
تہران(اے پی پی)ایران نے نئے امریکی صدر جوبائیڈن کے منصب سنبھالنے کے بعد خود پر عائد پابندیوں میں نرمی کے امکان پر تیل کی زیادہ سے زیادہ برآمد کے لیے اقدامات تیز کردیے ہیں۔ایران کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق صدر حسن روحانی نے وزارت تیل کے حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ جوبائیڈن کے حلف اٹھانے کے بعد ایران پر عائد پابندیاں نرم ہونے کا امکان ہے جس کے تناظر میں تیل کی پیداوار بھرپور اور اس کی عالمی منڈی میں زیادہ سے زیادہ سپلائی یقینی بنانے کے لیے تیزی سے اقدامات کیے جائیں، یہ عمل تین ماہ میں مکمل ہوجانا چاہیے۔ان کاکہنا تھا کہ موجودہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے 2015 کے بین الاقوامی جوہری معاہدے سے انخلا اور 2018 میں اس پر عائد کی جانے والی امریکی پابندیوں سے قبل ایران 2 ملین بیرل تیل یومیہ برآمد کررہا تھا، ان پابندیوں سے ملکی معیشت کو بری طرح سے نقصان پہنچا۔یاد رہے کہ نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن 20 جنوری کو اپنا منصب سنبھالیں گے۔