• news

 ابوظہبی اور اسرائیلی چینل کے درمیان تعاون کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط 

اسلام آباد ( سپیشل رپورٹ) اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے میڈیا اداروں کے درمیان تعاون کے سمجھوتے پر دستخط ہوگئے ہیں۔  ابوظہبی میڈیا اور اسرائیل کے چینل 124 نیوز کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوگئے۔ ابوظہبی میڈیا کے قائم مقام جنرل منیجر عبدالرحیم البہیتی نے میڈیا کو بتایا کہ ابوظہبی میڈیا دوسرے ملکوں کے میڈیا گروپوں کے ساتھ تعاون میں ہمیشہ دلچسپی لیتا رہا ہے۔ دنیا کے مختلف ملکوں کے میڈیا ہاؤسز بھی سٹرٹیجک تعاون ہونا چاہیے۔

ای پیپر-دی نیشن