• news

صدارتی ایوارڈ  یافتہ خطاط  خورشید عالم گوہر قلم انتقال کرگئے

لاہور (پ ر) صدارتی  ایوارڈ یافتہ معروف خطاط خورشید عالم گوہر قلم مختصر علالت کے بعد  انتقال کر گئے۔ نماز جنازہ کے بعد ان کی قبرستان میانی صاحب میں تدفین کر دی گئی تھی۔ نماز جنازہ میں درس و تدریس اور خطاطی کے علاوہ مختلف  شعبوں سے وابستہ اہم شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔  خورشید  گوہر قلم  نے استاد حافظ یوسف سدیدی سے خطاطی کا فن سیکھا۔ فیصل مسجد اسلام آباد میں ان کے ہاتھ کا لکھا ہوا چالیس من وزنی قرآن پاک رکھا ہوا ہے۔ مسجد  داتا دربار اور کئی مساجد و مزاروں  پر انہوں نے خطاطی  کی تھی۔ ان کی خدمات پر حکومت پاکستان نے انہیں صدارتی تمغہ  حسن کارکردگی سے نوازا۔ ان کیلئے قرآن خوانی  آج 9  دسمبر کو ان کی رہائش گاہ مکان نمبر 234  شجاع روڈ‘ الحمد کالونی‘ علامہ اقبال ٹاؤن میں نماز ظہر کے بعد ادا کی جائیگی۔

ای پیپر-دی نیشن