• news

 ایک سے زائد حکومتی شخصیات کا مذاکرات کیلئے پی ڈی ایم کی  اعلی قیادت سے رابطہ 

 اسلام آباد (  وقائع نگار خصوصی)  باخبر ذرائع  سے معلوم ہوا  ایک  سے زائد حکومتی  شخصیات  نے مذاکرات کے لئے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کی اعلی قیادت سے رابطہ قائم کیا ہے تاہم پی ڈی ایم کی اعلی قیادت نے وزیر اعظم عمران خان کے استعفے سے مذاکرات کو مشروط کر دیا منگل کو پی ڈی ایم کے اجلاس میں بھی حکومت کی طرف سے مذاکرات کی پیشکش بارے میں غور کیا گیا پی ڈی ایم نے حکومت کی مذاکرات کی پیشکش مسترد کر دی تاہم وزیر اعظم کے استعفے سے مذاکرات پر آمادگی کا اظہار کر دیا 

ای پیپر-دی نیشن