کرسی پر نام کیوں نہیں لکھا، میاں افتخار کا شدید احتجاج‘ فضل الرحمن نے منا لیا
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) مولانا فضل الرحمنٰ کی زیرصدارت اجلاس میں اے این پی کے میاں افتخار حسین ناراض ہو کر واپس جا رہے تھے کہ مولانا فضل الرحمنٰ نے انہیں منا لیا۔ اے این پی کے میاں افتخار حسین نے اجلاس کرسی پر نام نہ ہونے پر شدید احتجاج کیا اور واپس جانے لگے جس پر مولانا فضل الرحمنٰ نے دریافت کیا کہ کہاں جا رہے ہیں۔ میاں افتخار حسین نے کہا واپس جا رہا ہوں، اندر ہر کرسی پر سب کے نام ہیں میرا نہیں۔ مولانا فضل الرحمنٰ نے کہا آ جائیں کچھ نہیں ہوتا اور انہیں منا کر لے آئے۔