میاں صاحب کمرے میں بھی ماسک پہن رکھا ہے‘ زرداری: فیشن میں لیا نوازشریف کے جواب پر قہقہہ
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) اسلام آباد میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا سربراہی اجلاس مولانا فضل الرحمان کی صدارت میں ہوا جس میں نواز شریف اور آصف علی زرداری بھی ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز نے آصف علی زرداری کو بختاور کی منگنی پر مبارکباد دی۔ آصف زرداری اور نوازشریف نے اسلام آباد کے موسم کا احوال پو چھا۔ ذرائع کے مطابق آصف زرداری نے نواز شریف سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ 'کیا میاں صاحب کمرے میں بھی ماسک پہنا ہوا ہے۔ اس پر نواز شریف نے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ ماسک فیشن میں پہنا ہے۔ نوازشریف کے اس جواب پر پی ڈی ایم کے شرکاء کے قہقہوں سے کمرہ گونج اٹھا۔