• news

لیگی وفد کی ہیومن رائٹس کمیشن کے عہدیداروں سے ملاقات: حکومتی ناانصافیوں کی رپورٹ پیش

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماؤں نے ہیومن رائٹس کمشن کے عہدیداروں سے ملاقات کی اور اپنا چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا۔ وفد میں خواجہ سعد رفیق‘ سردار ایاز صادق‘ رانا مشہود اور دیگر شامل تھے۔ وفد نے حکومت کی جانب سے کی جانیوالی ناانصافیوں پر رپورٹ بھی پیش کی اور کہا کہ حکومت مسلسل ن لیگی کارکنوں کے ساتھ ناانصافی کر رہی ہے۔ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر کے جیل میں بند کیا گیا۔ حکومت کی جانب سے من گھڑت اور بے بنیاد کیسز بنائے جا رہے ہیں۔ تحریک انصاف کی حکومت انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن